اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے شہر آمل کے علاقے ’’دابودشت‘‘ کے رہنے والے ہادی جعفری نے حریم اہلبیت(ع) کا دفاع کرتے ہوئے ۳۰ سال کی عمر میں جام شہادت نوش کر لیا۔
ہادی جعفری جس نے حالیہ دنوں ایم اے پاس کرنے کے بعد شہر آمل کے ادارہ بیسجیان کے ذریعے دھشتگرد گروہ داعش کا مقابلہ کرنے کی غرض سے عراق کا سفر کیا جس کے بعد داعش کے ہاتھوں شہادت پا لی۔
عراق ذرائع کے مطابق یہ ایرانی جوان تکریت میں شہید ہوا ہے۔
شہید کی تشییع جنازہ کے مراسم کل بروز جمعرات کو شہر آمل میں منعقد ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲